جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیصل آباد میں ڈاکؤں کی شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی، دو ملزمان گرفتار

datetime 29  مارچ‬‮  2025 |

فیصل آباد(این این آئی)پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی شناخت بھی ہو گئی، تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔دو روز قبل فیصل آباد میں تھانہ ساندل بار کے علاقہ 62 ج ب چنن کے موٹروے کے قریب ناکہ لگا کر کھڑے 2 مسلح ملزمان نے موٹر سائیکل سوار عدنان اور اس کی اہلیہ سے لوٹ مار کی اور تیسرے ساتھی ملزم علی شیر کو بلا کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث 2 ملزمان فیصل اور علی شیر کو گرفتار کرلیا اور ملزم فیصل کے قبضے سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن عابد ظفر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم علی شیر نے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون سے ریپ کا اعتراف کیا جبکہ گرفتار ملزم کے 2 ساتھیوں میں عمر حیات اور فیصل شامل ہیں، گرفتار ہونے والے ملزمان میں فیصل ڈکیتی، راہزنی کا ریکارڈ یافتہ ہے۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جبکہ دیگر ایک ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل ایس پی اقبال ٹاؤن کا کہناتھا کہ تین ڈاکوؤں نے ایک فیملی کو روکا اور دوران ڈکیتی خاتون کا ریپ کیا، متاثرہ خاتون زرعی یونیورسٹی میں ملازمہ تھی۔محمد عابد ظفر نے بتایا کہ 25 تاریخ کو رات 10 بجے یہ واقعہ پیش آیا، جس کے بعد ٹیمیں تشکیل دیں اور 24 گھنٹے میں ملزم علی شیر کو گرفتار کیا جس نے جرم قبول بھی کر لیا ہے۔فیصل آباد میں ڈکیتی میں اجتماعی زیادتی کا ملزم چند گھنٹے میں گرفتار ہونے پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے کامیاب کارروائی پر پولیس کو شاباش دی۔مریم نواز نے ملزم علی شیر کے دو ساتھیوں کی جلد گرفتاری یقینی بنانے اور دلخراش واقعہ کے ذمہ دار ملزم کے خلاف سزا یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ خواتین کے خلاف ذیادتی کے واقعات قطعاً قابل قبول نہیں۔ خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے۔واضح رہے کہ تھانہ ساندل بار کے علاقے چنن کے کا رہائشی عدنان اپنی اہلیہ کے ساتھ جا رہا تھا، جب وہ موٹروے پل کے قریب پہنچے تو 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے ان کو روک لیا، ان سے نقدی اور موبائل فون چھیننے کے بعد ان کو گنے کے کھیت میں لے گئے جہاں پر ڈاکوؤں نے شوہر کو درخت کے ساتھ رسیوں سے باندھ کر اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔واقعہ کے بعد زیادتی کا شکار خاتون اور اس کے شوہر کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا تھا۔ جس میں شوہر نے ایک ملزم علی شیر کو نامزد کیا تھا۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم علی شیر کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…