جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف سے ملاقات میں افغان امن منصوبے پربات ہوگی ،امریکی صدر

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) صدر بارک اوباما نے عہدہ چھوڑنے سے قبل زیادہ تر فوجیوں کو گھر بلانے کا منصوبہ ختم کرتے ہوئے 2017 تک 5500 امریکی فوجیوں کو افغانستان میں رکھنے کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کر دیا۔جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صدر اوباما نے بتایا کہ وہ 22 اکتوبر کو پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک-افغان خطے میں امن کے لیے اپنے نئے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔اوباما کا کہنا تھا کہ وہ خطے کی تمام پارٹیوں پر زور دیں گے کہ طالبان کو امن مذاکرات کی میز پر واپس لانے کیلئے دباؤ ڈالیں۔اوباما کے مطابق، انہوں نے نئے منصوبے کا اعلان کرنے سے قبل افغانستان میں اپنے کمانڈروں، نیشنل سیکیورٹی ٹیم، عالمی اتحادیوں اور افغان قیادت سے تفصیلی مشاورت کی۔اوباما نے بدھ کو افغان صدر اشرف غنی سے گفتگو میں اپنے نئے منصوبے اور افغان قیادت میں مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔بگرام، جلال آباد اور قندھار کے اڈوں پر موجود امریکی فوجی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کارروائی کر سکیں گے۔صدر اوباما امریکی فورسز کے انخلا کی رفتار کم کرتے ہوئے 2016 میں موجودہ 9800 نفری کو برقرار رکھنے کا منصوبہ بھی رکھتے ہیں۔نئے منصوبے کے اعلان کے دوران نائب صدر، سیکریٹری دفاع اور فوجی سربراہ بھی اوباما کے ساتھ موجود تھے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…