ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

9 سالہ بچے کے قتل کا معما حل؛ سگے چچا نے بدفعلی کے بعد پھندا لگا کر مار دیا

datetime 28  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)لاہور کے علاقے ٹائون شپ میں 9 سالہ ابراہیم سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا، سگے چچا نے بدفعلی کے بعد بچے کو قتل کیا، پولیس نے ملزم نایاب عرف احمد کو گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور پولیس نے ٹائون شپ کے علاقے میں بدفعلی کے بعد قتل کیے گئے 9 سالہ ابراہیم کا کیس حل کردیا، بچے کو بدفعلی کے بعد پھانسی دے کر قتل کیا گیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے قتل کی اس سنگین واردات کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی صدر انویسٹی گیشن کی سرابراہی میں پولیس کی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹائون شپ نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم نایاب عرف احمد کوگرفتارکرلیا۔انچارج انویسٹی گیشن ٹان شپ عبدالرحمن خاور کے مطابق ملزم نے سگے بھتیجے 9سالہ ابراہیم کوبدفعلی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کر بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کے ساتھ ساتھ رہا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کوجدید ٹیکنالوجی سمیت پیشہ ورانہ صلاحیت کو بروئیکارلاتے ہو ئے گرفتارکیاگیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا شاہ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی، قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹاجائے گا۔ایس ایس پی انویسٹی محمدنوید نے کیس کو کامیابی سے حل کرنے پر پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…