اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

ملکی معیشت کیلئے ایک اور اچھی خبر،تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 27  مارچ‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کے ذخائر کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں جاری ہیں۔ معاشی استحکام کے لیے توانائی کے شعبے کی خوشحالی ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا اہم حصہ ہے۔ایس آئی ایف سی کی معاونت کی بدولت او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے نئے گیس ذخائر دریافت کر لیے۔ او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ضلع اٹک میں دریافت کیے گئے ذخائر سے 13.95 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار ہو سکے گی۔

خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی گیس ذخائر کی دو مزید اہم دریافتیں، ملکی توانائی کی خودکفالت کی جانب اہم قدم ہے۔پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(پی پی ایل)اور پولش آئل اینڈ گیس کمپنی کے مابین کیرتھر جوائنٹ وینچر کے تحت سندھ کے ضلع دادو میں بھی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل اور ماڑی انرجیز لمیٹڈ کی دریافتوں سے توانائی کے ذخائر میں اضافہ، صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی۔

ایس آئی ایف سی کے اقدامات سے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور پیداوار میں اضافہ متوقع ہے۔ان کامیابیوں کی بدولت گیس کی قلت پر قابو پانے میں مدد کے ساتھ ساتھ درآمدی انحصار میں کمی کی امید ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی کے شعبے میں کامیاب دریافتیں، معاشی استحکام اور صنعتی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…