جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

چین میں ارب پتی افراد کی تعداد امریکا سے تجاوز کرگئی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوزڈیسک) چین میں اس سال ارب پتی افراد کی تعداد امریکا میں موجود ارب پتی افراد سے تجاوز کرچکی ہے۔چین کے رسالے ہورون کی رپورٹ میں شائع ایک سروے رپورٹ کے مطابق ٹیکنالوجی اور دولت کے ارتکاز کی وجہ سے چین میں عرب پتی افراد کی تعداد پہلے 242 تھی جو اب بڑھ کر 596 ہوچکی ہے۔ رپورٹ نے انٹرنیٹ اور ٹیکنالوجی کو اس کامیابی کی وجہ قرار دیا ہے کیونکہ چین میں آن لائن ریٹیل، تفریح اور دیگر جدید سروسز کا دائرہ تیزی سے بڑھا ہے جب کہ روایتی صنعتوں مثلاً اسٹیل کی پیداوار، قدرتی وسائل اور دیگر کاروبار کا گراف کم ہوا ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق اس سال چین کے سب سے دولت مند فرد وانگ جین لِن ہیں جو وینڈا گروپ کے چیئرمین ہیں اور وہ ہوٹل، شاپنگ مال اور سینما کے بھی مالک ہیں، گزشتہ برس کے مقابلے میں اس سال ان کے گروپ کی دولت میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اثاثوں کی کل مالیت 34 ارب ڈالر( پاکستانی 34 کھرب روپے) سے زائد ہوچکی ہے۔ دوسرے نمبر پر علی بابا گروپ کے جیک ما ہیں جن کے اثاثے 22 ارب ڈالر ( پاکستانی 22 کھرب روپے ) سے زائد ہیں ۔ دولت مند افراد کی فہرست میں زینگ کنگہوا کا تیسرا نمبر ہے جو سافٹ ڈرنکس اور منرل واٹر بناتے ہیں اور ان کے اثاثے 21 ارب ڈالر ( پاکستانی 21 کھرب ) سے تجاوز کرچکے ہیں۔
چین کی معاشی نمو سالانہ 7 فیصد سے زیادہ ہے لیکن گزشتہ برس کے مقابلے میں اعشاریہ 4 فیصد سے کم ہے۔ چینی معیشت کی کامیابی کا ایک راز یہ بھی ہے کہ اس کی اندرونی کھپت اور مارکیٹ بہت وسیع ہے جس کی وجہ سے اسے تجارت اور عالمی مارکیٹ کا سہارا نہیں لینا پڑتا لیکن چینی تاجر دوسرے ممالک میں سرمایہ کاری کررہے ہیں اور اس رحجان میں تیزی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…