اتوار‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2026 

سیمنٹ کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ

datetime 26  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا کہ 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 4.34 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1322 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اسی طرح 20 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.12 فیصد زیادہ ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375 ، راولپنڈی 1333، گوجرانوالہ 1400، سیالکوٹ 1370 ، لاہور 1450، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1370، ملتان 1384، بہاولپور 1400، پشاور 1360 اور بنوں میں 1367 روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314، حیدر آباد 1340 ، سکھر 1450 ، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے ریکارڈ کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…