ابوظہبی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ایک سال کے دوران سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والی ٹیم بن گئی ہے۔کھیلوں کی ویب سائٹ (کرک انفو) کے مطابق اکتوبر 2014 سے اکتوبر 2015 کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے سب سے زیادہ 26 سنچریاں بنائی گئیں جس کے بعد ایک سال کے دوران سب سے زیادہ سنچریز بنانے کا اعزاز گرین شرٹس نے اپنے نام کرلیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے 9 کھلاڑیوں نے سنچریاں بنائیں جن میں یونس خان 6، اسد شفیق اور اظہرعلی 4،4، مصباح الحق، محمد حفیظ 3،3، احمد شہزاد اور سرفراز احمد 2،2 اور شان مسعود اور شعیب ملک نے ایک ایک سنچری بنائی ہے۔