منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

’پاک بھارت کرکٹ سیریز پر جواب کا امکان روشن‘

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز پر بھارت کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک جواب آنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔جمعرات کو لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چئیرمین نے انھیں بھارت آنے کی دعوت دی ہے جہاں انھیں امید ہے کہ اس بار کرکٹ سیریز کے حوالے سے کوئی نہ کوئی جواب مل جائے گا۔دبئی میں ہونے والی آئی سی سی کی بورڈ اینڈ کمیٹی میٹنگ کے دوران سری نواسن اور انوراگ ٹھاکر سے ملاقات کے بارے میں شہریار خان کا کہنا تھا: ’اب کی بار مجھے ایسا لگا کہ انھیں بھی احساس ہے کہ پاک بھارت سیریز ہونے میں دو ہی ماہ رہ گئے ہیں اور بھارتی کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے اب تک پاکستان کو جواب نہیں دیا گیا۔‘شہریار خان نے بتایا کہ انھوں نے سری نواسن کے کہنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے نومنتخب چئیرمین ششنک منوہر کے ساتھ پاک بھارت سیریز کے بارے میں ٹیلی فون پر بات کی۔’اب میں چئیرمین ہو گیا ہوں تو میری کوشش ہے کہ ہم آئندہ سریز کے ساتھ ساتھ باقی مسائل بھی حل کر لیں‘انھوں نے بتایا کہ ششنک منوہر نے اس سیریز پر بات کرنے کے لیے شہریار خان کو بھارت آنے کی دعوت دی ہے۔بقول شہریار خان ششنک منوہر کا کہنا تھا کہ ’اب جب کہ میں چیئرمین کرکٹ بورڈ بن گیا ہوں، میرا موقف یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات اچھے ہونے چاہیں۔‘
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا کہ ’ششنک منوہر نے مجھے یقین دلایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔‘انھوں نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت کہیں بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کے ارکان سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ششنک منوہر کے بقول ’ہمارے درمیان جو بھی فیصلے ہوں گے اس کے لیے دونوں ملکوں کی حکومتوں کو منظوری لازمی دینا ہوگی۔‘
شہریار خان نے کہا کہ انھوں نے آئی سی سی سے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز کروانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے اور دباؤ ڈالنے کے لیے کہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پاک بھارت سیریز سے ہٹ کر سری لنکا اور بنگلہ دیش کے بورڈ ممبران سے بھی ٹیمیں پاکستان بھیجنے کے لیے بات چیت ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…