جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ وفات پاگئیں

datetime 25  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)24 مارچ اور تئیس رمضان المبارک کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والِدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے، آمین صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انہوں نے مرحومہ کے لیے بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں ہم برابر کے شریک ہیں اور مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا کی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اسپیکر نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑنا ایک ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اس غمگین موقع پر جنرل سید عاصم منیر اور ان کے خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی۔

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ والدہ کی وفات ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوارخاندان سے اظہار ہمدردی و تعزیت کی۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اظہار تعزیت کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…