بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

لاہور،گمشدہ بچی 6سال بعد والدین سے مل گئی

datetime 22  مارچ‬‮  2025 |

لاہور ( این این آئی)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی فیملی ٹریسنگ ٹیم اور ”میرا پیارا”ایپ کی مشترکہ کاوشوں سے چھ سال قبل گمشدہ ہونے والی بچی صبا شوکت کو اس کے والدین سے ملا دیا گیا۔ چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق صبا شوکت گمشدہ حالت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی تحویل میں آئی تھی جس کے بعد ادارے نے اس کے والدین کی تلاش کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔

بچی کو اس کے آبائی علاقے ٹھینگ موڑ، کنگن پور لے جایا گیا، جہاں طویل جستجو کے بعد اس کے والدین کو تلاش کرلیا گیا۔سارہ احمد نے بتایا کہ صبا کے والدین کو تلاش کرنے میں چھ سال لگے اور آخر کار عدالتی حکم کے بعد بچی کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ والدین نے اپنی بچی کو واپس پا کر خوشی کا اظہار کیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم، خصوصا چیئرپرسن سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سارہ احمد نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس مشن کے تحت کام کو جاری رکھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…