جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب کے فرانس سے اربوں ڈالرکے تاریخی معاہدے طے پاگئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی عرب کے فرانس سے اربوں ڈالرکے تاریخی معاہدے طے پاگئے . سعودی عرب اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری کے 11.4 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ فرانسیسی وزیراعظم مینوئل والز نے اپنے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی فرانسیسی بزنس فورم کا افتتاح بھی کیا۔ فورم میں 200 فرانسیسی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ فرانسیسی وزیراعظم نے سعودی تاجروں سے کہا ہے کہ وہ فرانس میں آئیں اور سرمایہ کاری کریں۔ سعودی عرب اپنی معیشت کو کثیرالجہت بنانا چاہتا ہے اور فرانس اس مقصد میں اس کی مدد کرے گا۔سعودی وزیرصنعت و تجارت توافق الربیعہ کا کہنا تھا کہ فرانس اور سعودی عرب آپس میں مضبوط اسٹریٹجک پارٹنرشپ قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنی صنعت کو متنوع بنانا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے انتظامیہ امور و دیگر طریقہ کار کو سہل بنایا جائے گا تاکہ فرانس کی طرح دیگر ممالک کے سرمایہ کار بھی سعودی عرب میں سرمایہ کاری کریں۔ دریں اثناءسعودی عرب میں چیمبر آف کامرس کے سربراہ عبدالرحمن الزمل نے فورم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پرائیویٹ کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ تیل کی قیمتوں میں کمی کو بحران نہ سمجھا جائے انہوں نے کہا سعودی حکومت کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے۔اس موقع پر فرانسیسی وزیرٹرانسپورٹ فیڈالی کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی 80فرانسیسی کمپنیاں سعودی عرب میں کام کر رہی ہیں ج



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…