لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں شوال کے چاند کی رویت اور عیدالفطر سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کی پیدائش 29 مارچ کو 3 بج کر 58 منٹ پر ہوگی، 30 مارچ کو رویت کے وقت چاند کی عمر تقریبا 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد چاند 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق انسانی آنکھ 20 گھنٹے کی عمر کے چاند کا براہ راست مشاہدہ کرسکتی ہے جبکہ 16 سے 18 گھنٹے کی عمر کے چاند کا دوربین کی مدد سے مشاہدہ کیاجاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بغیر کسی تگ دو کے 30 مارچ کو چاند کا براہ راست انسانی آنکھ سے دیکھے جانے کا قوی امکان ہے۔