لاہور( این این آئی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ جس قوم میں انصاف،عدل اور سچ ہو گا،وہ قوم عزت پائے گی ،اللہ تعالی فرماتا ہے فساد بد اعمالی کی وجہ سے آتا ہے، اللہ تعالی فرماتا ہے تھوڑا جھٹکا دیتا ہوں تاکہ وہ توبہ کریں۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ جس قوم میں جھوٹ اور بد دیانتی ہو گی ان کے حالات بگڑ جائیں گے، جس قوم میں انصاف،عدل اور سچ ہو گاوہ قوم عزت پائے گی۔