اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یورپ کے جنوب مشرق میں واقع عوامی جمہوریہ کوسو و کی پارلیمنٹ میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی جہاں ایک بار پھر اپوزیشن اراکین نے پارلیمنٹ میں آنسو گیس کی شیلنگ کر دی۔تفصیلات کے مطابق سربیا کے ساتھ ہونیوالے ایک معاہدے پر احتجاج کرتے ہوئے سیلف ڈٹرمائنڈ پارٹی کے رکن گلاک کلنجفہ نے جو کہ احتجاج کی قیادت کر رہے تھے نے اس وقت آنس گیس پھینک دیئے جب پارلیمانی کارروائی کی جا رہی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق آنسو گیس پھینکنے سے قبل تمام مظاہرین ایک جگہ جمع ہوئے اور مخالفین پر آنسو گیس فائر کر دیا۔ناراض اپوزیشن اراکین سخت سکیورٹی کے باوجود آنسو گیس کی بڑی مقدار کو پارلیمانی احاطہ میں لانے میں کامیاب ہو گئے۔