اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

ہانیہ عامر کو ’ہولی‘ تہوار پر بندیا لگا کر مبارک باد دینا مہنگا پڑ گیا

datetime 17  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشہور اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں، جہاں انہیں دنیا بھر سے مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے لوگ فالو کرتے ہیں۔ حال ہی میں، انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ ماتھے پر بندیا لگائے نظر آئیں اور ہولی کے تہوار کی مبارکباد دی۔

ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایک مشہور قول لکھا: “ایک عقلمند آدمی نے کہا تھا کہ نہ برائی سنو، نہ برائی دیکھو، اس لیے میں بھی برا نہیں بولتی۔ ہولی منانے والوں کو تہوار کی مبارکباد!” ان کی اس پوسٹ میں دیگر دو خواتین بھی موجود تھیں، جنہوں نے بھی ماتھے پر بندیا لگا رکھی تھی۔

تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین کو ہانیہ عامر کا یہ انداز پسند نہیں آیا اور انہوں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے سوال کیا کہ “آخری بار نماز کب ادا کی تھی؟” جبکہ دوسرے نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ “ہندو ثقافت کو اپنانے کی کیا ضرورت ہے؟” بعض لوگوں نے ان کی اس پوسٹ کو محض زیادہ ویوز اور کمنٹس حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا۔

کچھ صارفین نے ہانیہ عامر کی پوسٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تصاویر اور پوسٹس کو مزید برداشت نہیں کر سکتے، اس لیے انہیں “ان فالو کرنا بہتر ہوگا”۔

دوسری جانب، کئی صارفین نے ہانیہ عامر کے حق میں بھی آواز بلند کی۔ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ “بندیا کسی ایک مذہب تک محدود نہیں، بلکہ یہ ایک علاقائی ثقافتی عنصر ہے۔” ایک صارف نے لکھا کہ “ہمیں ایک دوسرے کی ثقافتوں اور مذہبی تقریبات میں شامل ہونا چاہیے تاکہ مختلف طبقات کے درمیان فاصلے کم کیے جا سکیں۔”

واضح رہے کہ ہولی دنیا بھر میں ہندو برادری کا ایک مشہور تہوار ہے، جس کے دوران روایتی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور ایک دوسرے پر رنگ ڈال کر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…