جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

اس بار روزے 30 ہوں گے یا 29؟ عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)مصری اور اماراتی ماہرینِ فلکیات نے عیدالفطر 2025 کی متوقع تاریخوں کے حوالے سے پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیشگوئی کی ہے کہ رمضان المبارک 29 دن کا ہوگا اور آخری روزہ 29 مارچ(ہفتہ)کو ہوگا، جبکہ عیدالفطر 30 مارچ(اتوار)کو ہونے کا امکان ہے۔

مصری ماہرین کے مطابق دنیا کے تقریبا 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، جن میں مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوہ شامل ہیں۔دوسری جانب، اماراتی آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق، عید 30 مارچ(اتوار)یا 31 مارچ (پیر)کو ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 29 مارچ کو دوپہر 2:58 بجے (مقامی وقت)پر شوال کا چاند پیدا ہوگا، لیکن چونکہ سورج غروب ہونے تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی، اس لیے چاند دیکھنا مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو عید 31 مارچ(پیر)کو منائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…