جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

لاہور میں نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی

datetime 15  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)نامور پنجابی گلوکارہ نصیبو لال کو شوہر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالاجس کے خلاف انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا۔رپورٹ کے مطابق گلوکارہ نصیبو لال شوہر نے شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے پر اس کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں رہنے والی گلوکارہ نے ایف آئی آر میں شکایت درج کروائی کہ وہ گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئیں تھیں اور اسی دوران ان کے خاوند نوید حسین گھر آیا اور ان کے ساتھ گالی گلوچ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ خاوند نے نزدیک پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر ان کے چہرے پر ماری جس کے نتیجے میں ان کے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹیں آئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔یاد رہے کہ نصیبو لال پاکستان فولک گائیکی کے حوالے سے مشہور ہیں، وہ اردو، پنجابی، سرائیکی اور مارواڑی میں گانے گاتی ہیں اور انہوں نے سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا ترانہ بھی گایا تھا۔خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ماڈل و اداکارہ زینب جمیل نے بھی اپنے سابقہ شوہر پر قاتلانہ حملے کاالزام عائد کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…