تہران/واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرِ تیل بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ ایران تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو خطرناک مفادات پر استعمال کر رہا ہے۔ادھرامریکی پابندیوں پر ایران کا جواب سامنے آ گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ نئی امریکی پابندیاں قانون شکنی اور منافقت کا واضح ثبوت ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی پیشکش کے ساتھ نئی پابندیاں ثبوت ہیں کہ مذاکرات کا دعوی محض دھوکا ہے، مخالفین پر پابندیوں کی امریکی پالیسی عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔اس حوالے سے ایران کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ امریکی پابندیاں عالمی قوانین اور آزاد تجارت کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔