منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

datetime 12  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے امریکی قونصل خانے کی شکایت پر امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق امریکی قونصل خانے کی شکایت پر ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے امریکی شہری بن کر کم سن امریکی بچوں کی نازیاب وڈیوز بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق آغا سرورعباس نامی ملزم کو ایف بی آئی تحقیقات کے تسلسل میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کراچی کے علاقے نیو رضویہ کا رہائشی ہے جو کم سن امریکی بچوں کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے بعد انہیں دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے۔ملزم سے موبائل،لیپ ٹاپ اورپورن ویڈیوز بنانے میں معاون آلات برآمد ہوئے ہیں جبکہ ملزم سیکم سن بچوں کو ویڈیوز کے بارے میں کسی کو بتانے پر بھیجے گئے دھمکی آمیزپیغامات بھی ملے ہیں۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ملزم پورن ویڈیوز کے لیے متعلقہ کئی ویب سائٹ سے کم سن بچوں کی معلومات کے حصول میں ملوث ہے۔ملزم کے خلاف درج مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے مزید کارروائی جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…