جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب: لیڈیز ٹیلرنگ کے لیے مردوں کے ویزے بند

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت محنت نے خواتین کے کپڑے سلائی کی دکانوں پر کام کے لیے مردوں کو ویزے جاری کرنے کا سلسلہ بند کر دیا ہے۔وزارت محنت کے اسسٹینٹ انڈر سیکریٹری برائے خصوصی پروگرامز عبدالمنعم الشہری نے بتایا ہے کہ ان کی وزارت نے مرد عملے کو خواتین کے ملبوسات تیار کرنے والی دکانوں پر منتقل کرنے کا عمل بھی روک دیا ہے۔حکومت کے متعلقہ اداروں نے خواتین کے کپڑے سلائی کی دکانیں کھولنے کے خواہاں افراد کو یہ مطلع کرنا شروع کردیا ہے کہ انھیں اب اپنی دکانوں پر سلائی کڑھائی کے کام کے لیے مرد عملے کو ملازم رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔عبدالمنعم الشہری نے بتایا ہے کہ وزارت محنت کے معائنہ کار خواتین کے کپڑوں کی سلائی کا کام کرنے والی دکانوں پر چھاپے ماریں گے اور دیکھیں گے کہ آیا وہاں نئے قواعد وضوابط کی پاسداری کی جارہی ہے یا نہیں کیونکہ وزارت کے نزدیک خواتین کے کام کے لیے یہ شعبہ سب سے زیادہ مناسب اور موزوں ہے۔انھوں نے مزید بتایا ہے کہ وزارت اس شعبے کو مکمل طور پر سو فی صد سعودیانے اور خواتین ہی کو اس میں لانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہونے کا ارادہ رکھتی ہے اور وہ اس وقت اس شعبے کو مرحلہ وار سعودیانے اور مردوں پر انحصار کم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ وزارتِ محنت خواتین کو لیڈیز ٹیلرنگ اورآرائشی دکانوں پر لانے کے لیے مطالعاتی جائزوں پر بھی کام کررہی ہے۔ اس کے علاوہ خواتین کو اس شعبے میں ہ±نر سکھانے اور ملازمتیں حاصل کرنے کے قابل بنانے کے لیے ایک نظام الاوقات بھی وضع کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں 18 اکتوبر سے نئے لیبر قوانین کا نفاذ کیا جارہا ہے۔مملکت کے نائب وزیرمحنت احمد آل حمیدان آج جمعرات کو دارالحکومت الریاض میں ایک نیوز کانفرنس کرنے والے ہیں جس میں وہ ان نئے قوانین کے نمایاں خدوخال کی وضاحت کریں گے۔سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبر قانون میں ترامیم کی گئی ہیں۔اس کا مقصد مملکت میں اقتصادی ترقی کے عمل کو تیز کرنا اور روزگار کی مارکیٹ کو آجروں اور اجیروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے ذریعے فعال بنانا ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…