جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رمضان کاپہلا عشرہ ، مرغی کے گوشت کی قیمت نے عوام کے ہوش اڑادیئے

datetime 6  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) – رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے میں بھی منافع خوروں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں، جس کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔تفصیلات کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت 490 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں برائلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ہول سیل منڈی میں برائلر مرغی کی قیمت فی من 18,800 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ چند ہفتے قبل 12 سے 14 ہزار روپے فی من میں دستیاب مرغی کی قیمت میں اب 4,800 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے، جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔پہلے ہی مہنگائی کے باعث گائے، بھینس اور بکرے کا گوشت غریب عوام کے لیے خریدنا مشکل ہو چکا تھا، اور اب مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور حکومتی اقدامات مؤثر ثابت نہ ہو سکے، جس پر عوام سوالات اٹھا رہے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…