اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے عمران خان کی رہائی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔پارٹی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے پس پردہ رابطے جاری ہیں اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کاوشیں کررہے ہیں۔
اعلیٰ پارٹی عہدیدار کے مطابق پارٹی اس بات پر متفق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر ممکن نہیں جبکہ بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ علی امین بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پرامید ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست ملاقاتیں نہیں تاہم دونوں لیڈر کوششں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں بانی پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہرسطح پر کوشش کررہے ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پرامید ہیں۔