جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

سیمنٹ کی قیمت میں مسلسل کمی

datetime 5  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی کمی کا رجحان جاری رہا ۔ پاکستان ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 27 فروری کو ختم ہونے والےہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.94 فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1342 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 27فروری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.05 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق 27 فروری کو ختم ہونے ہفتے میں اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1298، راولپنڈی 1297، گوجرانوالہ 1330، سیالکوٹ 1320،لاہور 1350، فیصل آباد 1335، سرگودھا 1350، ملتان 1347،بہاولپور 1400، پشاور 1342 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250 روپے ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1325 روپے، حیدرآباد 1340، سکھر 1450، لاڑکانہ 1400، کوئٹہ 1440 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337 روپے ریکارڈکی گئی ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…