اتوار‬‮ ، 19 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کراچی کو دنیا کے غلیظ شہروں میں ٹاپ پانچ میں شامل کر لیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015 |

کراچی (آن لائن)ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کراچی کو دنیا کے غلیظ شہروں میںٹاپ پانچ میں شامل کیا گیا ہے ، صفائی ستھرائی کی بدترین حکمت عملی سے لیکر کچرا جلانے کے بدترین طرز عمل کو اس مسلم شہر کی تباہی قرار دیا گیا ہے جبکہ دنیا کا واحدشہرہے جہاںبرساتی نالوں کو کچرا پھینکنے اور جلانے کےلئے استعمال کیا جاتا ہے، مسلسل اس سلسلے کے جاری رہنے سے نا صرف موسمی برے اثرات بلکہ مختلف نوعیت کے کینسرز اور ہر تیسرے فرد کوہیپاٹائٹس کاشکارہونے سے محفوظ کرنا مشکل ہو جائے گا ، آئندہ دو تین سے سالوں میں صفائی ستھرائی سمیت صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے حکومتی و بلدیاتی سطح پر سخت ایکشن لینا نا گزیر ہو گیا ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ میونسپل قوانین موجود ہیں جس کے ذریعے صفائی ستھرائی کے حوالے سے سخت ایکشن لیکر عوام کو غلط طرز عمل سے روکا جاسکتاہے میونسپل قونین اس قدر سخت ہیں کہ گھر کے باہر پانی بہانے پر بھی جرمانے و سزا دی جاسکتی ہےں مگر کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز، میونسپل کمشنر ز،سنگین نوعیت کی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں دوسری طرف علاقائی اسسٹنٹ کمشنرزمیونسپل مجسٹریٹ کے اختیارات کو استعمال کرنے میں غافل نظر آتے ہیں ان کی جانب سے ڈی ایم سیز انتظامیہ کو پابند نہیں کیا گیا ہے کہ وہ شہر کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر میونسپل جرائم کے حوالے سے چالا ن جاری کرکے میونسپل قوانین پر عمل درآمد یقینی بنائیں ، ڈی ایم سی ایسٹ کے ذرائع کے مطابق میونسپل قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے خدمات کا متواتر اور درست سمت میں فراہم کرنا ضروری ہے ، صفائی ستھرائی پر معمور افسران اوپر سے نیچے تک کرپشن میں ملوث ہیں اور یہ سلسلہ حکام بالا کی آشیر باد سے جاری ہے تو کس طرح امید کی جاسکتی ہے کہ شہرسے کچرا ختم یا جلانے کا امر رک جائے گا سب سے پہلے تو میونسپل قوانین کی خلاف ورزی میں یہ ہی لوگ ملوث ہیں جب ان کو سزا ملے گی تو پھر دوسروں کا نمبر آئے گا۔



کالم



گریٹ گیم(دوسرا حصہ)


حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…