کراچی (نیوز ڈیسک)ایک جوہری سائنسدان نے انتہائی خوفناک شدت کے زلزلے کے خدشے کا اظہار کیا ہے جو براعظموں کوجدا کردے گا اور اس سے کروڑوں لوگ ہلاک ہو جائیں گے۔ برطانوی اخبارکے مطابق جوہری سائنسدان نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی اور جنوبی امریکا کے براعظم ٹوٹ کے الگ ہوجائیں گے ۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق میگا سونامی کے ٹکرانے سے امریکا اور ایشیاءمیں چار کروڑ ہلاک ہو جائیں گے۔یہ زلزلہ آنے کے قریب ہے۔ میگا زلزلے کے پیش نظر کل لاکھوں لوگ اس سے بچنے کےلئے ہنگامی ڈرل کریں گے۔ امریکہ اور کینیڈا بھر میں لاکھوں لوگ “عظیم شیک آوٹ” میں کل حصہ لیں گے۔یونیورسٹی آف لندن میں جوہری انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر مہران کیشے نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ زلزلہ اس قدر شدید ہوگا کہ صرف امریکہ کے مغربی ساحل پر دو کروڑ ہلاک ہوجائیں گے۔ سائنسدان کے اس دعویٰ کوکوئی سائنسی یا سرکاری حمایت حاصل نہیں۔ان کا دعوی ٰ ہے کہ یہ خوفناک سونامی ہفتہ، 17 اکتوبر تک آسکتا ہے۔