اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، اعتزاز احسن

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں وزیراعظم نواز شریف سے چار گناہ زیادہ مالدار ہوں ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو میرا مشورہ ہے کہ پرانے انکل سے جان چھڑا دیں ، آصف علی زرداری کو بھی میرا مشورہ تھا کہ پارٹی کے معاملات میں مداخلت نہ کریں ، ایل این جی بہت بڑا اربو ںروپے کا میگا سکینڈل ہے ، موجودہ اور ہمارے دور حکومت کا وزیر دفاع ناکام وزیر ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بری طرح شکست ہوئی لگتا ہے کہ ہمارے ووٹرز ناپید ہوگیا ہے میں بحیثیت سینیٹر پارٹی کی ناکامی تسلیم کرتا ہوں میںنے سابق صدر آصف زرداری کو پارٹی کے معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا بلاول بھٹو زرداری کو بھی میرا مشورہ ہے کہ انکل سے جان چھڑا دیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے گزشتہ پانچ سالہ دور میں ہماری پارٹی قائدین نے کارکنوں سے دوریاں اختیار کی تھیں پیپلز پارٹی کی قیادت نے حکمرانی چلانے پر توجہ دی پارٹی چلانے پر کوئی دھیان نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی ٹیم آنے کو تیار ہے پیپلز پارٹی نئے عزم کے ساتھ ابھر کے سامنے آئے گی ۔ اعتزاز نے کہا کہ ہمارے دور حکومت کا وزیر دفاع احمد مختار بے ضر اور ناکام وزیر دفاع تھا موجودہ وزیر دفاع کا بھی یہی حال ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے 1994ئ،1995ئ،1996ء،1997ءمیں کوئی انکم ٹیکس کادا نہیں کیا ہے جبکہ 1998ءمیں 477 روپے صرف ٹیکس ادا کیا یہ دستاویزات وزراءکے پاس ہیں مجھے احمد مختار نے کہا کہ نواز شریف نے 477روپے ٹیکس ادا کئے مجھے ان کی بات پر یقین نہیں آتا تھا وزیراعظم نے ٹیکس کے دستاویزات تمام وزراءکے پاس ہیں انہوں نے کہا کہ جس قسم کے کرپشن آج کل ہورہی ہے اس طرح کی کرپشن اگر پیپلز پارٹی کے دور میں ہوتی تو تمام وزراء جیل میں ہوتے انہوں نے کہا کہ میں نے رواں سال ڈھائی کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا اور نواز شریف نے 42لاکھ روپے ٹیکس ادا کئے بیس سال پہلے نواز شریف کے پاس کچھ نہیں تھا اب وہ ملک کا چوتھا امیر ترین وزیراعظم تھا ٹیکس دینے کے حساب سے میں نواز شریف سے چار گنا زیادہ مالدار ہوں انہوں نے کہا سابق صدر زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے انکم ٹیکس ادائیگی سے متعلق کوئی معلومات نہیں ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ گزشتہ دور حکومت نے چھ ایس او سے یومیہ دو ارب روپے رشوت وصول ک کرتا تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان کون سا ادارہ ہے وہ یومیہ دو ارب روپے رشوت دیا کرے دو ارب روپے حکومت وقت بھی نہیں دے سکتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب وفاقی حکومت کے بڑے بڑے اجلاس میں بیٹھ کر باقی صوبوں کے وزراءاعلیٰ کو نظر انداز کرنا درست اقدام نہیں وزیراعلیٰ پنجاب اور بڑے شریف کا مفاد ایک دوسرے سے وابستہ ہے انہوں نے کہا کہ ایل این جی سکننڈل ہے ٹرمینل استعمال نہ ہونے پر بھی یومیہ تین لاکھ ڈالر ادا کرنے ہوتے ہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…