اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف ممالک میں رمضان المبارک 2025 کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا اور دیگر کئی ممالک میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا ہے کہ پہلا روزہ کل ہوگا۔
رمضان المبارک 2025 کے آغاز کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، اور دنیا کے کئی ممالک میں چاند دیکھنے کے بعد روزے رکھنے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ آسٹریلیا، انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں پہلا روزہ کل ہوگا۔