پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا اس نے بیڑہ غر ق کیا، عمران خان کرکٹ ٹیم کی ہار پر پھٹ پڑے

datetime 26  فروری‬‮  2025 |

راولپنڈی (این این آئی)پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔

عمران خان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔میچ ہارنے پر عمران خان کو بڑا دکھ تھا، بانی پی ٹی آئی نے کیا جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، محسن نقوی کو جس عہدے پر لگایا، اس نے بیڑا غرق کیا، پاکستان میں اتنے عہدے کسی شخص کے پاس نہیں، جتنے محسن نقوی کے پاس ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے لیکن محسن نقوی مستعفی نہیں ہوگا، محسن نقوی سے پوچھا جائے اس کو کرکٹ کا کیا تجربہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں، غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش کر گر پڑے۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس بات پر ہنسے ہیں، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔علیمہ خان نے کہا کہ شکر ہے بانی کی ہفتہ والے دن اپنے بچوں سے بات ہوئی تھی، ہم نے بچوں سے بات کی تو ہمیں تسلی ہوئی بانی ٹھیک ہیں۔انہوںنے کہاکہ قاسم خان سوری ملک سے باہر ہیں، ان کو کیا پتا، ذرائع سے خبریں چلانا اور بالمشافہ ملاقات میں بہت فرق ہوتا ہے۔



کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…