منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

کیوی بیٹر راچن رویندرا نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

datetime 25  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر راچن رویندرا نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔نیوزی لینڈ کے اسٹار راچن رویندرا نے پیر کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف یادگار سنچری اسکور کی۔راچن رویندرا انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شرکت سے محروم رہے تھے۔ کیونکہ وہ لاہور میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔تاہم راچن رویندرا پیرکو بیمار ہونے کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہونے والے ڈیرل مچل کی جگہ بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی پلئینگ الیون میں شامل ہوئے۔

یہ ان کا چیمپئنز ٹرافی کا ڈیبیو میچ تھا۔25 سالہ راچن رویندرا بنگلادیش کے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور شاندار 112 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ کپتان ٹام لیتھم نے 76 گیندوں پر 55 رنز بنائے، جس کی بدولت نیوزی لینڈ نے آسانی سے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل کے لییکوالیفائی کر لیا۔بنگلادیش کے خلاف سنچری کے بعد راچن رویندرا نے منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔بائیں ہاتھ کے راچن رویندرا ون ڈے ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی میں اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے۔

اس سے قبل انہوں نے 2023 میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی۔یہ ان کا ورلڈکپ میں ڈیبیو میچ تھا۔کرکٹ کی تاریخ میں 19 کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ورلڈ کپ ڈیبیو پر سنچری بنائی اور 15 کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنے پہلے میچ میں سنچری اسکور کی، لیکن راچن رویندرا وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دونوں ٹورنامنٹس میں یہ کارنامہ انجام دیا۔بنگلادیش کے خلاف سنچری راچن رویندرا کی ون ڈے کرکٹ میں محض 30 اننگز میں چوتھی سنچری تھی اور ان کی تمام سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں آئی ہیں۔ 2023 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے 3 سنچریاں بنائی تھیں۔اب راچن رویندرا آئی سی سی ایونٹس میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کیوی بیٹر بن گئے ہیں۔ اس سے قبل کین ولیمسن اور نیتھن ایسٹل کے نام3،3 سنچریاں تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…