ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

2.5 کروڑ روپے کی اڑنے والی کار کی پہلی پروازمتعارف

datetime 24  فروری‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2.5 کروڑ روپے مالیت کی یہ گاڑی عام سڑکوں پر بھی چلائی جاسکتی ہے اور گاڑی کے بونٹ اور ڈِگی میں پروپیلرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت اسے فضا میں بلند کر سکتے ہیں۔امریکی کمپنی الیف ایئروناٹکس نے اس گاڑی کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ فضا میں اڑتی نظر آرہی ہے، یہ منظر کسی سائنس فکشن فلم جیسا محسوس ہوتا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ کار ایک بار چارج ہونے پر 354 کلو میٹر سڑک پر چل سکتی ہے اور 177 کلو میٹر فضا میں پرواز کر سکتی ہے۔

یہ کار ڈسٹری بیوٹڈ الیکٹرک پروپلشن ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، جس میں پروپیلر بلیڈز کو ایک میش لیئر سے ڈھانپا گیا ہے، جس کی مدد سے یہ زمین سے اوپر اٹھنے میں کامیاب رہی۔ کمپنی نے اس آزمائش کے لیے الیف ماڈل زیرو کا ایک الٹرا لائٹ پروٹوٹائپ استعمال کیا۔الیف کے سی ای او جم ڈوخوونی نے اس کامیابی کو رائٹ برادران کی 1903 میں ہونے والی پہلی پرواز سے تشبیہ دی اور کہا کہ یہ ڈرائیو اور فلائٹ ٹیسٹ کسی حقیقی شہری ماحول میں ٹیکنالوجی کا ایک اہم ثبوت ہے۔ کیلیفورنیا میں قائم یہ اسٹارٹ اپ 2026 کے آغاز تک اپنی ماڈل اے فلائنگ کار کی پیداوار شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔دوسری جانب گاڑی کی پرواز کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے حیرت اور تجسس کا اظہار بھی کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ بالکل ویسا ہی ہے جیسا میں نے 4 سال کی عمر میں اڑنے والی کاروں کا تصور کیا تھا۔دوسرے صارف نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اب پیرالل پارکنگ آسان ہوگی یا اور بھی مشکل۔



کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…