جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کیلئے نئی پنشن پالیسی آگئی

datetime 22  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب میں پنشن کے نظام میں بڑی تبدیلی کر دی گئی، اب صرف حکومت ہی پنشن کے اخراجات برداشت نہیں کرے گی بلکہ سرکاری ملازمین بھی اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب نے پنشن رولز میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق “پنجاب ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم 2025” کو پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 کے سیکشن 23 کے تحت متعارف کرایا گیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس نئی پالیسی کے تحت 2023-24 کے بعد بھرتی ہونے والے سرکاری ملازمین پر اس کا نفاذ ہوگا۔اس اسکیم میں سرکاری ملازم اور حکومت دونوں ہر ماہ پنشن فنڈ میں رقم جمع کروائیں گے۔ملازم کی تنخواہ سے ایک مخصوص رقم پنشن اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی، جبکہ حکومت بھی اسی کے برابر رقم پنشن فنڈ میں جمع کرے گی۔یہ جمع شدہ رقم کسی مستند پنشن فنڈ مینیجر کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے استعمال کی جائے گی۔ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ روایتی یا اسلامی اصولوں پر مبنی پنشن فنڈ میں سرمایہ کاری کا انتخاب کریں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم کو اس فنڈ سے ماہانہ آمدنی حاصل ہوگی یا وہ مخصوص شرائط کے مطابق اپنی رقم نکلوا سکے گا۔پنجاب پنشن فنڈ اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اس نظام کی نگرانی کریں گے، جبکہ حکومت ملازم کی تنخواہ سے پنشن کی کٹوتی خودکار نظام کے تحت کرے گی۔حکومت کی جانب سے دی جانے والی رقم کے لیے بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کیے جائیں گے۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ہر ماہ پنشن فنڈ میں منتقل ہونے والی رقم کا ریکارڈ رکھے گا اور حسابات کی نگرانی کرے گا۔

ملازم 25 فیصد رقم ایک ساتھ نکالنے کا حق رکھے گا، جبکہ باقی رقم مزید سرمایہ کاری میں رکھ کر ماہانہ بنیادوں پر آمدنی حاصل کر سکے گا۔ملازمین کے لیے ایک آن لائن پورٹل متعارف کروایا جائے گا، جس کے ذریعے وہ اپنے پنشن اکاؤنٹ کو چیک اور منظم کر سکیں گے۔یہ نئی اسکیم سرکاری ملازمین کے پنشن کے نظام میں ایک بڑا اور بنیادی ڈھانچہ جاتی اقدام ہے، جس سے پنشن فنڈ کی پائیداری اور استحکام یقینی بنایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…