ماسکو ( نیوزڈیسک) نیٹو کےلئے روس کے مندوب الیگزنڈر گروشکونے کہا ہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوج نکالنے کے باعث وہاں کے حالات خراب ہوگئے ہیں۔ماسکو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قندوز کے واقعات سب کےلئے باعث تشویش ہیں۔ نیٹو کا عسکری صدر دفتر اسی شہر میں ہونے کے باوجود تھوڑے سے طالبان نے قندوز پر قبضہ جما لیا اور افغان اور نیٹو سیکیورٹی فورسز کو ایک دشوار صورت حالات سے دوچارکر دیا۔ الیگزنڈر گروشکونے کہا ہم نہ صرف طالبان کومضبوط ہوتے دیکھ رہے ہیں بلکہ اہم خطرہ افغانستان کی سرزمین پر داعش کا وجودہے۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ ہے اس وقت افغانستان میں داعش کے تقریبا چار ہزار ارکان موجود ہیںاور ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔