واشنگٹن ( نیوزڈیسک)امریکہ نے داعش کےخلاف لڑنے کیلئے 45 ٹن اسلحہ شام پہنچا دیا ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ 17 طیاروں کے ذریعے اسلحہ کی کھیپ شام روانہ کردی گئی ہے۔ان میں چھوٹے ہتھیار، گولہ بارود اور گرینیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ شام میںانسانی حقوق کیلئے کام کرنےوالے کارکنوں اور حکام کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ کی یہ کھیپ شام کے صوبے حما میں پہنچائی گئی ہے۔دوسری جانب روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شام کے صوبوں، حماء، حمص اور ادلب میں داعش کے 53 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔