کراچی ( نیوزڈیسک)حکومت کی جانب سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو 0.3 فیصد سے کم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے نان فائلرز تاجروں کو نوٹسز جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تاجروں کے لئے ود ہولڈنگ ٹیکس اور دوسرے مسائل کو حل کرنے کے لئے مراعاتی پیکیچ تیار کر لیا ہے جس کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو اعشاریہ تین فیصد سے کم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ چھوٹے تاجروں سے تین سال تک فکس ٹیکس کی وصولی اور آڈٹ سے بھی استثنی قرار دیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سالانہ 50 لاکھ سے زائد ٹرن اور کرنے والے تاجروں کو سیلز ٹیکس بھی نہیں جمع کرانا ہو گا ۔دوسری جانب ایف بی آر نے تمام بینکوں سے جولائی تا اگست کے دوران کی جانے والی 50 ہزار سے زائد کی ٹرانزیکشنز پر وصول کیے جانے والے ودہولڈنگ ٹیکس کا ریکارڈ بھی طلب کیا تھا جو کہ بینکوں کی جانب سے فراہم کر دیا گیا تھا اور اب نان فائلرز تاجروں کو نوٹسزملنا شروع ہو گئے ہیں۔