پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اقتصادی راہداری کیلیے ریلوے انفرااسٹرکچر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک چین اقتصادی راہداری کے لیے پاکستان ریلوے کے موجودہ انفرااسٹرکچر کو اپ گریڈکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے لیے 3 رکنی کنسورشیم نے مجوزہ منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی شروع کردی، اس کنسورشیم میں چینی ماہرین کے علاوہ نیسپاک اور ریلوے کا ذیلی ادارہ پراکس بھی شامل ہے۔
فزیبلٹی اسٹڈی مکمل ہونے پر وزیر اعظم سے منصوبے کی حتمی منظوری لی جائے گی، وزیر اعظم کی طرف سے منظوری ملنے پراس منصوبے کا کنٹریکٹ انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے ایوارڈ کردیا جائے گا، اس منصوبے کے لیے پاکستان ریلوے کے سابق جنرل منیجراشفاق خٹک کو پروجیکٹ ڈائریکٹر مقررکیاگیا ہے۔
ریلوے انفرااسٹرکچر اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی تا پشاور ریلوے لائن اور تمام برجزکواس سطح پر اپ گریڈکیا جائے گا تاکہ ریلوے کی فریٹ ٹرینیں انتہائی تیزرفتاری کے ساتھ کم سے کم وقت میں اپنی منزل تک پہنچ سکیں، ذارئع نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کی تکمیل سے پاکستان ریلوے میں ایک انقلاب آجائے گا۔



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…