اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک، پاراچنار میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔