پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

جنرل عاصم منیر کو سمجھانے کیلئے خط لکھ رہا ہوں،عمران خان کا آئندہ ہفتے آرمی چیف کو ایک اور خط لکھنے کا اعلان

datetime 10  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آئندہ ہفتے آرمی چیف جنرل سیدععاصم منیر کو ایک اور کھلا خط لکھنے کا اعلان کیا ہے۔پیرکوبانی پی ٹی آئی خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی نے صوابی جلسے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے، بانی نے کہا ہے آزادی کی جنگ ختم نہیں ہوئی ہے، بانی نے کہا ہے 26 نومبر کو نہتے عوام پر گولیاں چلائی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے جو لوگ اس جنگ میں شریک ہیں، تاریخ انہیں یاد رکھے گی، بانی نے پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا ہے، بانی نے کہا پنجاب حکومت نے ہمارے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، سندھ کی عوام کا بھی بانی نے شکریہ ادا کیا، بانی نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے کہا ہے آپ فیصلہ کریں آپ نے رول آف لا کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔علیمہ خان نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بانی نے پیغام دیا ہے ترسیلات زر چوروں کو نہ بھجیں، بانی نے کہا اسٹیبلشمنٹ خود انہیں نواز شریف اور زرداری کی کرپشن کی فائلیں دیتی رہی، بانی نے اوورسیز پاکستانیوں کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونے کا پیغام دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی نے کہا میں اپنے کیسز کا سامنا کرونگا، انہی ججز کے سامنے کرونگا، بانی نے کہا ہے میں کوئی ڈیل نہیں کرونگا، آرمی چیف کو خط ڈیل کیلئے نہیں بلکہ سمجھانے کیلئے لکھا تھا، بانی نے آرمی چیف کو خط اس لئے لکھا کیونکہ فوج اور عوام کے فاصلے بڑھ رہے ہیں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا دہشت گردی کے خلاف قوم اور فوج کو ایک ساتھ ہونا پڑے گا، عمران خان نے کہا آئندہ ہفتے ایک اور خط لکھنے جارہے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…