اسلام آباد (نیوز ڈیسک )دنیا کا معمر ترین طوطا 90 برس کا ہوگیا۔ سبز پروں والا مکاﺅ پونچو اس وقت پیدا ہوا جب جارج پنجم تخت نشین تھے۔ پونچو جم کیری اور ایڈل مرفی کے ساتھ کئی ہالی وڈ فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکا ہے۔ وہ کئی برسوں تک ہالی وڈ کی چمک دھمک کا عادی رہا مگر گزشتہ 15 سال سے شروفائر کے ایک فارم ہا?س پر رہ رہا ہے اور وہ 10 سال سے اڑا بھی نہیں ہے۔ ایک روز قبل اس کی 90 ویں سالگرہ بھی منائی گئی جس میں مٹھو میاں خشک میوہ جات سے بنے کیک سے لطف اندوز ہوئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے ایک عام طوطے کی اوسط عمر 50 سے 60 سال ہوتی ہے مگر بعض اس سے کافی طویل عمر بھی گزارتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں