اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سام سنگ اپنی ایس سیریز کے نئے ماڈل گلیکسی ایس 7 میں ’تھری ڈی ٹچ‘ متعارف کرانے جا رہی ہے۔ اس جدید ٹیکنالوجی سے سکرین کی ٹچ کرنے کے مختلف طریقوں سے مختلف آپشنز سامنے آتے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایس 7 کی سکرین سیناپٹکس تیار کرے گی اور یہ ایپل کے آئی فون 6 ایس جیسی ہوگی۔ امکان ہے کہ ایس 7 آئندہ سال کے شروع میں ریلیز کیا جائیگا۔ بڑی سکرین کے علاوہ اس میں 128 جی بی میموری ہوگی۔ ایس 7 پہلا اینڈرائیڈ فون ہوگا جس میں یہ ٹیکنالوجی متعارف کرائی جائے گی جبکہ موبائل فون ٹیکنالوجی میں جدت کے حوالے سے ایپل اور سام سنگ ساتھ ساتھ چل رہے ہیں جیسے کہ ایپل نے آئی فون 5 ایس میں فنگر پرنٹ آئی ڈی متعارف کرایا اور سام سنگ نے بھی 5 ایس میں یہی خصوصیت شامل کی۔