لاہور(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں شاہین شاہ آفریدی کو اہم مشورہ دیا جس پر تقریب میں موجود شرکاء ہنس پڑے۔
جمعہ کوقذافی اسٹیڈیم لاہور کی تزئین و آرائش کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنے فادر ان لا کے نقش قدم پر چلیں اور وکٹوں کے انبار لگادیںجس پر تقریب میں موجودشرکاء ہنس پڑے۔ویزر اعظم نے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم سے بھی بڑی توقعات کا اظہار کیا۔