اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نبی کریم کی ہر سنت میں حکمت موجود ہے۔ حال ہی میں سائنس نے ایک اور سنت نبوی کی تائید کردی، انگلیوں سے کھانا کھانے کے انتہائی شاندار فائدے بتا دیئے۔ جو لوگ تیزی سے کھانا کھاتے ہیں انہیں ذیابیطس کا مسئلہ زیادہ ہوتا ہے۔ اگر آپ چھری کانٹے سے کھانا کھائیں تو یہ جلدی کھایا جائے گا لیکن اگر آپ ہاتھوں سے کھانا کھائیں گے تو وقت زیادہ لگے گا اور ذیابیطس ہونے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔ جب ہم انگلیوں سے کھانا کھاتے ہیں تو ناخنوں کے اندر کچھ ایسے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو کھانے کے ساتھ جب پیٹ میں جاتے ہیں تو نظام انہضام کو مضبوط بناتے ہوئے کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہوئے زیادہ دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے اور انسان کھانے سے ہاتھ جلد اٹھا لیتا ہے۔ کم کھانا کھانے سے انسان کا وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں