لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوںمیں ایل پی جی سرکاری قیمت 254 روپے کی بجائے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ۔گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کی جارہی ہے ۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں سرکاری نرخوں سے زائد پر گیس دستیاب ہے جس کی وجہ سے وہ زائد قیمت پر فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔