منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

ریچھ اور اس کے 3 بچے نوجوان لڑکی کو زندہ کھاتے رہے، فون پر ماں اپنی بیٹی کی چیخیں سنتی رہی، دل دہلا دینے والی تفصیلات

datetime 4  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)روس میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں 19 سالہ اولگا موسکالیووا کو ایک خونخوار بھورے ریچھ اور اس کے تین بچوں نے بے دردی سے مار ڈالا۔ لڑکی اپنی والدہ کے ساتھ فون پر بات کر رہی تھی اور ریچھ اسے زندہ ہی کھا رہے تھے۔ڈیلی سٹار کے مطابق یہ المناک واقعہ ایک دریا کے قریب پیش آیا جہاں اولگا اپنے سوتیلے والد ایگور تیسیگانینکوف کے ساتھ موجود تھی۔ اچانک ایک خوفناک ریچھ نے حملہ کر دیا اور ایگور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔ ریچھ نے اس کی گردن توڑ دی اور اس کا سر کچل ڈالا۔

اولگا نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی لیکن وہ صرف 70 گز ہی بھاگ پائی کہ مادہ ریچھ نے اس پر حملہ کر دیا۔ اس دوران اس نے اپنی ماں تاتیانا کو فون کیا اور جو گفتگو ہوئی وہ کسی بھی ماں کے لیے سب سے بھیانک خواب سے کم نہیں۔تاتیانا نے ابتدا میں سوچا کہ بیٹی مذاق کر رہی ہے لیکن جب ریچھ کی گرج اور چبانے کی آوازیں سنیں، تو حقیقت کا ادراک ہوا۔ تاتیانا نے بعد میں میڈیا کو بتایا”میں نے اپنی بیٹی کی چیخیں سنیں، اس کی اذیت محسوس کی، میں وہیں صدمے سے مر سکتی تھی۔”

کچھ دیر بعد اولگا نے ایک اور فون کال کی، جس میں اس کی آواز کانپ رہی تھی “ماں، ریچھ واپس آ گیا ہے، وہ اپنے تین بچوں کو بھی لے آئی ہے، وہ مجھے کھا رہے ہیں۔”یہ الفاظ تاتیانا کے لیے ناقابل برداشت تھے، لیکن وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی۔ تقریباً ایک گھنٹہ بعد اولگا نے آخری بار فون کیا۔ اس کی آواز کمزور ہو چکی تھی، اور اس نے کہا “ماں، اب درد محسوس نہیں ہو رہا، مجھے معاف کر دینا، میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں۔” یہ اولگا کے آخری الفاظ تھے۔ اس کے بعد فون منقطع ہو گیا، اور تاتیانا نے اپنی بیٹی کی آخری سانس فون پر سنی۔ جب ریسکیو ٹیم پہنچی تو اولگا کی لاش ٹکڑوں میں بٹی ہوئی تھی، اور خونخوار ریچھ اس کی باقیات کے قریب گھوم رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…