اسلام آباد(نیوزڈیسک) زیرسمندر کیبل میں خرابی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتارآہستہ ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو دنیا سے ملانیوالی ایک سے زائد ’بیک ہاول ‘ کیبل میں کچھ تکنیکی خرابی ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار بالخصوص پی ٹی سی ایل صارفین کیلئے پہلے سے سست ہوگئی ہے تاہم متبادل انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ پی ٹی سی ایل نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ انٹرنیٹ کی دستیابی کیلئے متبادل انتظامات کردیئے گئے ہیں۔
اس سے پہلے کہاجارہاتھاکہ کیبل کی خرابی مکمل طورپر دورکرنے کیلئے معمول سے زیادہ وقت درکار ہے ، ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے سنجیدگی سے ان کیبلزپرکام کی ضرورت ہے تاکہ صارفین متاثر نہ ہوں۔ پی ٹی سی ایل کی طرف سے انٹرنیٹ کی فراہمی میں مشکلات کے بعد پرائیویٹ کمپنیوں نے انٹرنیٹ فراہم کرنے اور نئے گاہکوں کو گھیرنے کیلئے پیسہ لگانا شروع کردیا تاکہ اسی خرابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو پھیلایاجاسکے۔
ملک بھر میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ سامنے آ گئی
14
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں