ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

دادری اور غلام علی جیسے واقعات افسوسناک ہیں: مودی کو بھی خیال آ ہی گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریاست اتر پردیش کے دادری میں گائے کیگوشت کھانے کی افواہ پر محمد اخلاق کے قتل اور ممبئی میں پاکستانی گلوکار غلام علی کے پروگرام کے منسوخ ہو جانے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔بنگلہ زبان کے اخبار ’آنند بازار پتریکا‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے ان واقعات پر افسوس تو ظاہر کیا لیکن اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان واقعات میں مرکزی حکومت کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔دلی سے متصل دادری کے بہیمانہ واقعے پر وزیر اعظم نے اب تک کوئی بیان نہیں دیا تھا اور اس معاملے پر ان کی خاموشی کو اپوزیشن نے ایک مسئلہ بنایا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا میں بھی اس مسئلے پر بہت سے لوگ وزیر اعظم پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔اس سے پہلے مودی نے گذشتہ ہفتے ریاست بہار میں انتخابی مہم کے دوران دادری واقعے کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ لوگوں کو صدر پرنب مکھرجی کی باتوں پر توجہ دینی چاہیے۔اس ریلی میں مودی نے کہا تھا: ’آپ سیاستدانوں کی باتیں مت سنیے، خود نریندر مودی کہتا ہے تو اس کی بھی بات بھی مت سنیے۔ سننا ہے تو ملک کے صدر نے کل جو بات کہی ہے اس سنیے۔‘بھارتی صدر پرنب مکھرجی نے گذشتہ بدھ کو نئی دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں کہا تھا: ’ہمیں اپنی تہذیب کے بنیادی اقدار کو کھونا نہیں چاہیے۔۔۔ ہماری بنیادی قدریں یہ ہیں کہ ہم نے ہمیشہ تنوع کو تسلیم کیا ہے، استحکام اور سالمیت کی وکالت کی ہے۔‘

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…