ہفتہ‬‮ ، 28 مارچ‬‮ 2026 

پی سی بی کا تاریخی اقدام، مینز ٹیم کیلئے پہلی بار خاتون منیجر تعینات‎

datetime 3  فروری‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کیلئے پہلی بار خاتون کو منیجر مقرر کر دیا۔چیمپئنز ٹرافی سے قبل آپریشنز اور سکیورٹی میں مضبوط تاریخ رکھنے والی پولیس افسر حنا منور کو پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کی پہلی خاتون منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

سوات کے علاقے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تجربہ کار حنا منور کو چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان کی سہ ملکی سیریز کے لیے منیجر مقرر کیا گیا ہے جو 19 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔حنا منور سول سپیریئر سروسز کا امتحان مکمل کرنے کے بعد سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مختلف عہدوں پر فائز رہ چکی ہیں، گزشتہ سال پی سی بی میں شمولیت کے علاوہ حنا منور کو ایشیا ء کپ جانے والی پاکستان ویمنز انڈر 19 سکواڈ کا منیجر بھی نامزد کیا گیا تھا۔حنا منور اب بھی پاکستان پولیس سروس میں ملازم ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…