واشنگٹن( نیوز ڈیسک)امریکہ کی ایک عدالت نے گلے ملنے پر اپنے 12 سالہ بھتیجے پر مقدمہ قائم کرنے والی خاتون کی درخواست مسترد کر دی ہے۔بارہ سالہ بھتیجے کے گلے ملنے کی وجہ سے خاتون کی کلائی ٹوٹ گئی تھی۔چارسال قبل جینیفر کونل نے ویسٹ پورٹ کنیکٹیکٹ میں اپنے آٹھ سالہ بھتیجے کے گھر اْس کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی۔شون ٹرولا نامی بچے (جس کی سالگرہ تھی) اپنی پھوپھی کے بازوؤں سے لٹک گیا اور وہ دونوں زمین پر گر پڑے جس کے نتیجے میں جینیفر کونل کو چوٹ لگی اوران کے مطابق انھیں اب بھی تکلیف ہوتی ہے۔لیکن برج پورٹ کی اعلیٰ عدالت نے فیصلہ بچے کے حق میں سْنا دیا۔گرنے کے واقعے کو یاد کرتے ہوئے جنیفر نے بتایا کہ ’میں اْسے پکڑنا چاہتی تھی کہ ہم دونوں لڑکھڑا کر زمین پر جاگرے۔ مجھے یاد ہے کہ وہ چلا رہا تھا، پھوپھی جین۔۔۔ مجھے آپ سے پیار ہے اور پھر وہ مجھ پہ آگرا۔‘54 سالہ جنیفر کونل نے عدالت کو بتایا کہ اس کی وجہ سے ان کی کلائی ٹوٹ گئی اور تب سے لے کر اب تک اس چوٹ کے باعث انھوں نے بہت مسائل ہیں۔اس حقیقت کے برعکس کہ جینیفر اْسے شدید محبت کرنے والا اور حساس بچہ قرار دیتی ہیں۔ انھوں نے اپنے نقصان کی مد میں ایک لاکھ 27 ہزار ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔مقامی اخبار کے مطابق اپنے والد کے ہمراہ عدالت میں آنے والا ٹرولا ’پریشان‘ نظر آ رہا تھا۔جیوری نے بچے سے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 20 منٹ کی بحث کے بعد مقدمے کا فیصلہ سْنا دیا۔