اسلام آباد(نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں خلابازوں نےجدید کیمرے کی جانچ کے لئے پانی کے بلبلے کے ساتھ انوکھا تجربہ کیا۔خلابازوں نے جدید کیمرے کا نتیجہ جانچنے کے لئے ،پانی میں گھلنے والی ایک گولی،خلا میں تیرتے پانی کے بلبلے میں داخل کی جس کے بعد وہ بلبلے کے اندر مختلف رنگ شامل کرتے رہے اور جدید کیمرے سے اس بلبلے میں آنے والی تبدیلیوں کو جانچتے رہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ نیا کیمرہ ایک ہائی ریزولوشن کیمرے سے چار گنا زیادہ صاف تصویریں دیگا جس سے سائنسی تجربات میں مدد ملے گی۔