منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

امریکا نے پاکستانیوں سمیت 7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا

datetime 1  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں امریکا نے 7 ہزار 3 سو غیرقانونی امیگرینٹس کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ملک بدر کئے گئے افراد میں چند پاکستانی بھی شامل ہیں، زیادہ تر افراد پرتشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔ ہوم لینڈ سیکیوریٹی کے محکمہ کے مطابق ادارے نے غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف کریک ڈاون سے متعلق صدر ٹرمپ کے وعدے پر عمل کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں۔

صرف 27 جنوری کو 956 غیرقانونی امیگرینٹس کو گرفتار کیا گیا، یہ چھاپے اسکولوں اور گرجاگھروں میں بھی مارے گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق گرفتاریوں کے ڈر سے بعض غیرقانونی امیگرینٹس نے کام پر جانا اور بچوں کو اسکول بھیجنا تک چھوڑ دیا ہے۔گرفتار افراد کی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سن 2024 میں صدر بائیڈن کے آخری سال اقتدار میں صرف 310 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ سڑکوں سے گند کے ڈھیر صاف کیے جائیں گے۔ وائٹ ہاوس کی پریس سیکریٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ 97 فیصد ایسے افراد ڈیپورٹ کیے گئے جنہیں بائیڈن دور میں بیدخلی کاحکم دیاگیاتھا۔پریس سیکریٹری نے کہا کہ بائیڈن دور میں قانون کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جو اب نہیں کی جارہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…