پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرگئی

datetime 31  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) زرمبادلہ کی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومنتخب امریکی صدر کی چین روس سمیت دیگر ممالک کی امپورٹ پر ٹیرف بڑھانے سے خام تیل کی عالمی قیمت میں کمی، رواں سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری 20فیصد بڑھ کر 1ارب 32کروڑ ڈالر سے متجاوز ہونے متعلقہ اداروں کی فارن کرنسی اسمگلنگ کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جبکہ ڈالر کے اوپن ریٹ میں اضافے کا رحجان رہا۔

امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں وسیع البنیاد شعبہ جاتی بنیادوں پر سرمایہ کاری دلچسپی، ریکوڈک اور مائننگ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاروں کی ڈالر میں سرمایہ کاری دلچسپی کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 16پیسے کی کمی سے 278روپے 81پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 03پیسے کی کمی سے 278روپے 94پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں طلب ورسد متوازن ہونے کے سبب ڈالر کی قدر صرف 1پیسے کے اضافے سے 280روپے 83پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…